ویمنزفٹبالماڈل ٹاؤن نے لاہورفائٹرزکو شکست دیدی

صوفیہ نے 4 بارگیند جال میں پہنچائی، بلوچستان یونائیٹڈکی حاجرہ نے ہیٹ ٹرک داغ دی


مارگلہ کلب کے خلاف ینگ رائزنگ اسلام آباد نے ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔ فوٹو: فائل

قومی ویمنز انٹرکلب فٹبال چیمپئن شپ میں ماڈل ٹاؤن کلب نے لاہور فائٹرز کو6 گول سے شکست دیدی۔

صوفیہ نایاب نے 4 بار گیند کو جال میں پہنچایا۔ بلوچستان یونائیٹڈ نے حاجرہ خان کی ہیٹ ٹرک سے تقویت پاتے ہوئے ینگ رائزنگ اسٹار لیہ کو 7-0 سے زیر کرلیا،مارگلہ کلب کے خلاف ینگ رائزنگ اسلام آباد نے ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کلب لاہور میں میزبان سائیڈ نے لاہور فائٹرز کو یکطرفہ مقابلے میں 6 گول سے زیر کرلیا، ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی صوفیہ نایاب نے اس بار بھی 4 گول داغتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار اداکیا، انھوں کھیل کے 7 ویں، 23،30 اور 55 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچایا۔

فریحہ اور نعیمہ بٹ نے ایک ، ایک گول کیا۔ کراچی زون میں بلوچستان یونائیٹڈ نے حاجرہ خان کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ینگ رائزنگ لیہ کو 7-0 سے زیر کرلیا، مالدیپی لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر کا اعزاز حاصل کرنے والی حاجرہ خان نے 15ویں، 21اور 26 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک بنائی۔

یاد رہے کہ مالدیپ سے لوٹنے کے بعد ان کا یہ دوسرا میچ تھا،اس سے قبل پہلے مقابلے میں انھوں نے 6 گول داغے تھے۔ ینگ رائزنگ لیہ کیخلاف ابیہ نے2، شاہدہ اور شاہ لیلہ نے ایک، ایک گول کیا۔ اسلام آباد میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ینگ رائزکی ٹیم نے مارگلہ کلب کو سخت مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دی، واحد گول زارا اقبال نے 7 ویں منٹ میں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔