سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے تحقیقات شروع کر دی، بورڈ کے افسران کا ریکارڈ دینے سے گریز


اینٹی کرپشن نے تحقیقات میں مدد کیلیے سیکریٹری ایجوکیشن سندھ کو بھی خط لکھ دیا۔ فوٹو: فیس بک

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف، محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے تحقیقات شروع کردیں۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں کرپشن کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھیں، اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کی گئی ہے، ہم نے کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں تین بار سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو لیٹر جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینڈر کی منسوخی؛ سندھ میں آئندہ برس بھی درسی کتب بروقت دستیاب نہیں ہونگی

خط کے مطابق لیٹر کے ذریعے ان سے تین سال کا ریکارڈ مانگا گیا، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے افسران کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی، سندھ ٹیکست بک بورڈ سے نہ تو کوئی افسر پیش ہوا اور نہ ہی ریکارڈ فراہم کیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سیکریٹری ایجوکیشن سندھ بک بورڈ کے خلاف ہونے والی انکوائری میں ساتھ دیں، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سیکریٹری اور افسران کو پابند کیا جائے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں،سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے افسران نے تعاون نہ کیا تو چھاپہ مار کارروائی کی جائی گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں