چین توانائی کے شعبے میںبھر پورتعاون کریگامسعود خان

دوست ملک کے تعاون سے شاہراہ قراقرم جلد مکمل ہوجائیگی ،دفاعی تعاون بھی بڑھ رہا ہے


Khusosi Report September 12, 2012
دوست ملک کے تعاون سے شاہراہ قراقرم جلد مکمل ہوجائیگی ،دفاعی تعاون بھی بڑھ رہا ہے۔ فوٹو: اے پی پی

پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی کامیاب ملاقات کے بعد چین میں متعین پاکستان کے سفیر مسعود خان نے اخبار نویسوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وین جیابائو پاکستان کو توانائی کے میدان میں بھرپور اعانت فراہم کریں گے۔

یہ امداد تھرمل ،سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی اور توانائی کے کئی متبادل شعبوں میں فراہم کی جائے گی ۔ انھوں نے کہاکہ شاہراہ قراقرم بھی چین کے تعاون سے جلد مکمل ہوجائے گی جس کا 80فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ عطا آباد جھیل کے ساتھ شاندار سڑک تعمیر کی جائے گی جس میں چین بنیادی کردار ادا کرے گا، اس کے لیے ہیوی مشینری جلد پہنچنے والی ہے، اگرچہ اس کیلیے کئی مشکلات عبور کرنا پڑیں گی۔انھوں نے کہاکہ گوادر بندرگاہ چین کی طرف سے پاکستان کو سب سے بڑا تحفہ ہے، پاکستان اور چین دفاعی شعبوں میں بھی ایک دوسرے سے تعاون بڑھارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔