سپریم کورٹ نے جیکب آباد عدالت کو عمرانی قتل کیس کے فیصلے سے روک دیا

جائیداد کے تنازع پر نایاب عمرانی کے بھائی، بھابھی اور بڑی بہن کو قتل کیا گیا


اسپیشل رپورٹر March 15, 2021
جائیداد کے تنازع پر نایاب عمرانی کے بھائی، بھابھی اور بڑی بہن کو قتل کیا گیا

سپریم کورٹ نے نایاب عمرانی کی بہن کے قتل کے مقدمے میں سیشن جج جیکب آباد کو فیصلے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ میں نایاب عمرانی کی جائیداد سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

نایاب عمرانی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کل سیشن جج جیکب آباد کے پاس مجھے گواہی کیلئے بلایا گیا ہے، عدالت نے عدم حاضری پر کیس خارج کرنے کا کہہ رکھا ہے جس پر جسٹس ثاقب ورک نے کہا عدالت آپ کو پولیس پروٹیکشن کا حکم دے دیتی ہے۔

نایاب عمرانی نے عدالت کو بتایا کہ میری بہن اور بھائی وکیل تھے میری بہن کو پولیس پروٹیکشن کے دوران ہی مار دیا گیا جس پرسپریم کورٹ نے جیکب آباد عدالت کو نایاب عمرانی کی بہن کے قتل کیس میں آئندہ سماعت تک کاروائی سے روک دیا۔

عدالت نے نایاب عمرانی کو ڈی سی کی رپورٹس پڑھنے کیلئے مہلت دے دی ۔ ڈی سی کی رپورٹس میں نایاب عمرانی کی جائیداد کی تفصیلات فراہم کی گئیں ہیں ۔ کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ جیکب آباد میں جائیداد کے تنازع پر سوتیلے بھائیوں نے مبینہ طور پر نایاب عمرانی کے بھائی وقار عمرانی، بھابھی طاہرہ عمرانی اور بڑی بہن صنم عمرانی کو قتل کردیا گیا جبکہ والدہ کو پہلے ہی زہر دے کر مارا گیا۔ اس قتل کی چشم دید گواہ نایاب عمرانی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں