وقار یونس کے مشوروں سے ایکشن میں بہتری آرہی ہے شاہین آفریدی

راولپنڈی کی پچ ہمیشہ سے فاسٹ بولرز کو مدد دیتی ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ میچ جیتیں، شاہین آفریدی


اسپورٹس رپورٹرز February 07, 2020
راولپنڈی کی پچ ہمیشہ سے فاسٹ بولرز کو مدد دیتی ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ میچ جیتیں، شاہین آفریدی۔ فوٹو: فائل

ٹیسٹ کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وقار یونس کے تجربے اور مشوروں سے ایکشن میں بہتری آرہی ہے، بنگلہ دیش کے خلاف پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا پلان تھا لیکن وہ آسان حریف نہیں ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کرکٹر کا کہنا تھا کہ میچ میں وکٹ چار ہوں یا ایک ، ٹیم کے لیے آؤٹ کرنا معنی رکھتا ہے، راولپنڈی کی پچ ہمیشہ سے فاسٹ بولرز کو مدد دیتی ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ میچ جیتیں۔

بالر نے کہا کہ وقار یونس اور اپنے بھائی ریاض آفریدی کے ساتھ کافی محنت کرتا ہوں جس کی بدولت پرفارمنس بہتر ہورہی ہے جب کہ کوچز ہمیں بہترین لائن اور لینتھ سے بولنگ کی ہدایات کرتے ہیں اور نوجوان بالرز کو ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ کوشش میری یہی ہوتی ہے کہ لائن اور لینتھ پر بولنگ کرکے آؤٹ کروں اور میری بنگلادیش کے خلاف بہترین بولنگ ہے اس لیے انہیں بولنگ کروا کر اچھا لگتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔