محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے


فیاض محمود October 31, 2024
(فوٹو : فائل)

اسلام آباد:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک بار پھر چیلنج کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواست شہری احمد نواز کی جانب سے دائر کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیخلاف درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کرلیا جس پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی آئی سی سی رولز کی خلاف ورزی یے۔ درخواست میں وفاقی حکومت ، وزیر اعظم کو بطور پیٹرن ان چیف، چیئرمین پی سی بی، وزارت داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہری محمد میسم کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے 5 مارچ کو نوٹس جاری کیا تھا تاہم 5 مارچ کے بعد محمد میسم نامی شہری کی درخواست مقرر نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں