17 کروڑ کے اثاثے حفیظ نے جواب کیلیے دوسری بار مہلت مانگ لی

ایف بی آر نے حفیظ کو 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت اثاثے گوشواروں میں ظاہر کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا


اسپورٹس رپورٹرز November 30, 2019
ایف پی آر نے حفیظ کو17 کروڑ روپے سے زائد مالیت اثاثے گوشواروں میں ظاہر کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کرکٹر محمد حفیظ نے ایف بی آر سے اثاثہ جات سے متعلق جواب دینے کے لیے دوسری بار مہلت مانگ لی۔

محمد حفیظ کی جانب سے اثاثہ جات سے متعلق جواب دینے کے لیے دوسری بار وقت مانگ لیا جس پر ایف بی آر نے انہیں 7 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ اس سے قبل ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کرکٹر کو 28 نومبر تک مہلت دی تھی۔

ایف بی آر نے کرکٹر کی تمام بینکوں سے تفصیلات حاصل کرکے سال 2014ء سے 2018ء تک انکم ٹیکس آڈٹ کیا اور آڈٹ رپورٹ کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ نے تقریبا 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت تک اثاثے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔