2018 میں رخصت ہوجانے والی پاکستان اور بھارت کی مشہور شخصیات

رواں سال سری دیوی، زبیدہ طارق اور عاصمہ جہانگیر جیسی معروف شخصیات دنیا چھوڑ گئیں


زنیرہ ضیاء December 19, 2018
رواں سال سری دیوی، زبیدہ طارق اور عاصمہ جہانگیر جیسی معروف شخصیات دنیا چھوڑ گئیں فوٹوفائل

اپنی پسندیدہ شخصیات کو ہمیشہ کے لیے خود سے بچھڑتے ہوئے دیکھنا بہت تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن یہی دنیا کا دستور ہے جو شخص دنیا میں آتا ہے اس کا جانا بھی لازم ہے لیکن دنیا میں چند لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہمیشہ کے لیے اپنی چھاپ چھوڑجاتے ہیں۔

یہاں پاک بھارت کی چند ایسی مشہور ہستیوں کے متعلق تحریر پیش کی جارہی ہے جو رواں سال ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئیں لیکن ان کی یادیں دلوں میں ہمیشہ رہیں گی۔

زبیدہ طارق




سال 2018 کی ابتدا ہی اس روح فرسا خبر کے ساتھ ہوئی کہ پاکستان کی ہر دلعزیزکوکنگ ایکسپرٹ زبیدہ طارق اپنے چاہنے والوں کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئیں۔ زبیدہ آپا کا انتقال 5 جنوری کو 72 برس کی عمر میں ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر جہاں ان کے چاہنے والے غمزدہ ہوگئے وہیں پاکستان کی سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی اظہار تعزیت کیاگیا۔

عاصمہ جہانگیر




پاکستان کی معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر 11 فروری کو 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی موت پر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا اور ان کی موت کو پاکستان کے لیے بڑا نقصان قراردیا گیا۔

قاضی واجد




11 فروری 2018 کو پاکستان کے معروف سینئر اداکار قاضی واجد اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے چلے گئے۔ قاضی واجد کو بظاہر کوئی بیماری نہیں تھی تاہم انہیں دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔

سری دیوی




24 فروری 2018 کا دن پاکستان اور بھارت میں موجود لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے چاہنے والوں کے لیے بہت بڑاصدمہ لے کر آیا، جب یہ خبر سامنے آئی کہ کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرنے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی تھی۔

نریندرا جھا




14 مارچ 2018 کو بھارتی فلموں کے اداکار نریندرا جھا بھی اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔ نریندرا جھا نے فلم 'رئیس'، 'حیدر' اور'ریس3' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

قوی کمار آزاد(ڈاکٹر ہاتھی)




بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو'تار ک مہتا کا الٹاچشمہ'میں ڈاکٹر ہاتھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار قوی کمار آزاد رواں سال 9 جولائی کو دل کے دورے کے باعث اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر چلے گئے۔

ریٹا بھادوری




بھارتی ٹی وی کی اداکارہ ریٹا بھادوری بھی 17 جولائی 2018 کو اپنے مداحوں کو ہمیشہ کے لیے سوگوار چھوڑ گئیں۔

انعم تنولی




رواں ماہ یکم ستمبر کو پاکستان کی ابھرتی ہوئی ماڈل انعم تنولی کی لاش ان کے گھر سے ملی۔ اداکارہ کی خودکشی کی خبر نے میڈیا اور شوبز انڈسٹری سمیت تمام لوگوں کو دنگ کردیا۔ تاہم ابھی تک ماڈل انعم کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

شیف طاہر چوہدری




اکتوبر کا مہینہ ایک اوربڑا سانحہ لے کرآیا جب پاکستان کے معروف شیف طاہر چوہدری حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔