پاکستان پوسٹ نے 2یادگاری ٹکٹ جاری کردیے

یہ یادگاری ٹکٹ مسعود الرحمن نے ڈیزائن کیا ہے


Express Desk November 02, 2017
فوٹو : ایکسپریس

پاکستان پوسٹ نے آئی سی سی ورلڈ چیمپئنز ٹرافی2017 میں پاکستان کی شاندار فتح کے حوالے سے50 روپے کا یادگار تاریخی ٹکٹ جاری کیا ہے یہ یادگاری ٹکٹ مسعود الرحمن نے ڈیزائن کیا ہے۔

پاکستان پوسٹ نے آئی آئی سی چیمپئنز ٹرافی آئی سی سی ورلڈ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بھارت کے مقابلے میں تاریخی کامیابی کے حوالے سے 10، 10روپے قیمت کے 3 مختلف یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیے ہیں۔

پاکستان پوسٹ نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈکے 125 سال مکمل ہونے پر کالج کی تاریخی تصویر سے مزین خوبصورت یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے ٹکٹ کی قیمت 8 روپے ہے اور اسے مغیث خان نے ڈیزائن کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں