حماد صدیقی کی دبئی میں گرفتاری کیلیے آج اجلاس متوقع

اجلاس میں قانونی دستاویزات تیار اوردبئی جانے والوں کے ناموں کا انتخاب کیاجائیگا، اعلیٰ افسر


کاشف ہاشمی October 30, 2017
ایف آئی اے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم کوواپس لانے کیلیے ٹیم نامزد کریگی۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے کا سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم ایم کیوایم کے سابق تنظیمی کمیٹی انچارج حماد صدیقی کی دبئی میں گرفتاری کے بعد وطن واپس لانے کے لیے آج اجلاس متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوارچھٹی ہونے کے باعث حماد صدیقی کی حوالگی کے حوالے سے ایف آئی اے ٹیم تشکیل نہیں دے سکی تھی، ایف آئی اے کے ایک اعلی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کے انسداد دہشت گردی عدالت نے ریڈ وارنٹ جاری کیے تھے اورانٹر پول نے جاری ریڈ وارنٹ کی بنیاد پر ہی حماد صدیقی کو دبئی میں گرفتارکیا گیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے ملزم حمادصدیقی کی حوالگی کے حوالے سے آج اہم اجلاس ہوگا جس میں ملزم کی گرفتاری کے لیے قانونی دستاویزات تیارکرنے اور دبئی جانے والے افسران کے ناموںکا انتخاب کیاجائے گا، ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کے ہمراہ قانون نافذکرنے والے اداروں اورپولیس کے افسران بھی حماد صدیقی کوگرفتارکرنے دبئی جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ 11ستمبر 2012 کو بلدیہ ٹاؤن میں واقع علی انٹرپرائزکی فیکٹری میں لگنے والی آگ اوراس کے بعد قائم کی جانے والی جے آئی ٹی میں ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹرکے رحمان عرف بھولا سمیت دیگر گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ گارمنٹس فیکٹری میں آگ مبینہ طور پر حماد صدیقی کے حکم پر لگائی گئی تھی جبکہ ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ حماد صدیقی نے فیکٹری مالکان سے 20 کروڑوں روپے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگائی تھی جس میں فیکٹری میں کام کرنے والے250سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے،ان انکشافات کے بعد عدالت نے دسمبر2016 میں حماد صدیقی کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |