امن وامان کی مخدوش صورتحال سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر

2011-12 میں10 لاکھ سیاح پاکستان آئے جس سے ساڑھے 3 کروڑ روپے ریونیو مل سکا۔


Syed Naveed Jamal March 03, 2013
2011-12 میں10 لاکھ سیاح پاکستان آئے جس سے ساڑھے 3 کروڑ روپے ریونیو مل سکا۔ فوٹو: رائٹرز

بین الاقوامی میڈیا کی طرف سے ملک میں امن و امان کی صورتحال پرپروپیگنڈے سے پاکستان میں سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثرہوا ہے۔

2011-12 میں10 لاکھ سیاح پاکستان آئے جس سے ساڑھے 3 کروڑ روپے ریونیو مل سکا۔ ذرائع کے مطابق صوبے سیاحتی میلوں میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت نہیں کررہے جبکہ ان میلوں میں دنیا سے سیکڑوں لوگ شریک ہوکر سیاحت کوپروموٹ کرتے ہیں۔ پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن بین الاقوامی سطح پرمنعقدہ میلوںمیں بجٹ کے مطابق شرکت کر رہی ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو وفاقی سطح پر قائم رکھا جائے تو یہ ادارہ ملک میں ٹورازم انڈسٹری کو پروان چڑھانے کیلیے بہترکردار ادا کرسکتاہے۔ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن نے بھی اس حوالے سے صدر و وزیراعظم کو ایک خط میں لکھا ہے کہ سیاحتی شعبہ کو وفاقی سطح پر قائم رکھا جائے یا پی ٹی ڈی سی کو صوبوں کے حوالے نہ کیا جائے اور وفاقی سطح پر سیاحتی اتھارٹی قائم کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |