نواب شاہ میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں ٹکر 3 نوجوان جاں بحق

حادثہ مہران ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ہلاک شدگان کی عمریں 18سے 20 سال اور تعلق دوڑ کے گوٹھ سے ہے


Nama Nigaran October 23, 2017
حادثہ مہران ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ہلاک شدگان کی عمریں 18سے 20 سال اور تعلق دوڑ کے گوٹھ سے ہے۔ فوٹو: فائل

نواب شاہ کے قریب مہران ہائی وے پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

نوابشاہ کے قریب مہران ہائی وے پر گوٹھ پیر بخش زرداری کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سامنے سے آتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خالد چانڈیو موقع پر جاں بحق جبکہ فیصل رند اور عرفان رند شدید زخمی ہوگئے جنہیں پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا۔ جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 18سے 20 سال اور تعلق دوڑ کے قریب گوٹھ سوالی خان رند سے بتایا جاتا ہے تاہم پولیس نے لاشیں پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیں جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں جب کہ بالو جا قبا پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے کر ڈرئیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متوفیان گوٹھ سے نوابشاہ آ رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں