نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قلات پریس کلب کے صدر محمود احمد آفریدی جاں بحق

محموداحمدآفریدی اپنی پی سی او کی د کان پر بیٹھےہوئے تھے کہ موٹرسائیکل پرسوارنامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی،پولیس


Tribune Correspondent March 01, 2013
رواں سال فائرنگ سے اب تک 5صحافی جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 4 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ فوٹو: فائل

قلات پریس کلب کے صدر اور مقامی اخبار کے بیورو چیف محمود احمد آفریدی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ رواں سال فائرنگ سے اب تک 5صحافی جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 4 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

مقامی پولیس افسر نے ایکسپریس ٹریبیون کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ محمود احمد آفریدی مرکزی بس اسٹاپ پر واقع اپنی پی سی او کی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین فری میڈیا ایسوسی ایشن کی ایک رپورٹ میں خطے میں پاکستان کو صحافیوں کے لئے خطرناک ملک قرار دیا تھا، رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ملک میں 13 صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |