فواد خان اور ماہرہ کا پرستاروں کیساتھ نامناسب رویہ

تقریب میں دونوں فنکار اپنے چاہنے والوں کو حقارت سے دیکھتے رہے


Showbiz Reporter October 18, 2017
پرستاراگر ناراض ہو جائیں تو پلٹ کربھی نہیں دیکھتے،شوبز حلقے۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکار فواد خان اور ماہرہ خان نے شہرت کے نشے میں دھت ہوکر پرستاروں کو آٹوگراف دینا تو دور کی بات تصویر بنوانے سے بھی انکار کردیا۔

لاہورمیں سجنے والے برائیڈل ویک میں دونوں مقبول فنکارشرکت کے لیے جونہی ریڈ کارپٹ پہنچے توان کے چاہنے والوں نے ان سے ملنے کی کوشش کی، مگردونوں نے حقارت بھری نگاہ سے انھیں دیکھا اورآگے چلتے بنے۔ اس موقع پرخواتین کی بڑی تعداد دونوں فنکاروں کے اس رویے پرتنقید کرتی دکھائی دی۔

شوبز کے سنجیدہ حلقوں کا اس معاملے پرکہنا ہے کہ فواد خان اور ماہرہ خان بلاشبہ پاکستان کے اسٹارہیں اورنوجوان نسل میں بے حدمقبول بھی ہیں لیکن ایک ایسی تقریب جہاں پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد جمع ہے تووہاں ایسا رویہ اپنانا زیب نہیں دیتا۔ کیونکہ ایک فنکارسپراسٹاراسی وقت کہلاتا ہے ، جب اس کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہو لیکن انھی چاہنے والوں کے ساتھ اگریہ انداز اپنایا جائے تو پھر پرستار ناراض ہوجاتے ہیں اورپلٹ کربھی نہیں دیکھتے۔

ویسے بھی دنیا بھرمیں ہالی وڈ اوربالی وڈ دوایسی فلم انڈسٹریاں بن چکی ہیں، جن کے ستاروں کے چاہنے والے اب ہرجگہ موجود ہیں۔ دونوں انڈسٹریوں کے سپراسٹارزبھی جب کسی ایسے ایونٹ میں شرکت کے لیے آتے ہیں توان کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود یہ لوگ اپنے چاہنے والے سے ملاقات کرتے ہیں اورسیلفیاں بھی بنواتے ہیں۔ ایسے میں فواد خان اورماہرہ خان کوبھی اپنے رویے پرغورکرنا چاہیے اوراپنے چاہنے والوں سے معافی مانگنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں