ہاکی پلیئرز کی فٹنس برقرار رکھنے کیلیے خفیہ پلان تیار

اہلخانہ کے رابطہ نمبرز حاصل کرلیے گئے، پروگرام پر عملدرآمد کا حلف لیا جائیگا۔


اہلخانہ کے رابطہ نمبرز حاصل کرلیے گئے، پروگرام پر عملدرآمد کا حلف لیا جائیگا۔ فوٹو: ایکسپریس / فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے خفیہ پلان بنالیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چیف کوچ اختر رسول کی خصوصی ہدایت پر '' فٹنس پلان'' کے تحت پلیئرز کے اہلخانہ کے رابطہ نمبرز اکٹھے کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ کیمپ کے اختتام پرکھلاڑی یکم مارچ کو اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے اور 4 مارچ کی شام کیمپ کمانڈنٹ اختر رسول کو رپورٹ کریں گے، اسی رات قومی ٹیم کی سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ملائیشیا روانگی بھی شیڈول ہے۔



ٹیم منیجمنٹ ذرائع کے مطابق فون نمبرز اکٹھے کرنے کا مرحلہ ختم ہونے کے بعد رابطوں کا سلسلہ آج شروع کیا جائے گا جس میں چیف کوچ اختر رسول ہر کھلاڑی کے اہلخانہ کو فون کر کے پلیئرز فٹنس بحالی کا شیڈول بتائیں گے اوران سے پلان پر عمل درآمد ہونے کا حلف بھی لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔