پی پی اے این پی رہنماؤں پر خودکش حملوں کا خدشہ

وفاقی وزارت داخلہ نے پیشگی انتظامات کیلیے صوبائی حکومتوں کو سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا


Shah Wali Ullah February 26, 2013
تحریک طالبان نے ارکان اسمبلی پر حملے کے لیے خود کش بمبار تیار کرلیے، رپورٹ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

تحریک طالبان کے خود کش بمباروں کی جانب سے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے ، وفاقی وزارت داخلہ کے کرائسز منیجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر مسعود الرحمن تنولی کی جانب سے چاروں صوبائی حکومتوں ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کو دیے جانے والے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کو بعض انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے رپورٹ ملی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان اسمبلی پر حملے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔



اس مقصد کے لیے خود کش بمبار تیار کرلیے گئے ہیں جن کے ذریعے ارکان پارلیمنٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، مراسلے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومتوں کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مراسلے کی روشنی میں حکومت سندھ کی جانب سے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے مربوط انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ گورنر ہائوس ، وزیراعلیٰ ہائوس اور سندھ سیکریٹریٹ کی سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |