پنجاب’لینڈریکارڈمینجمنٹ اینڈانفارمیشن سسٹم‘پرکام شروع

اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 11ارب 20 کروڑروپے ہے جس میں سے 10 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ روپے عالمی بینک فراہم کرے گا


Shahbaz Anwer Khan August 05, 2012

پنجاب حکومت نے عالمی بینک کی امدادسے لینڈ ریکارڈ منیجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے عنوان سے منصوبہ شروع کیاہے جس کامقصدصوبے میںاراضی کے مالکانِ کے بارے میں ڈیٹا جمع کرناہے،اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 11ارب 20 کروڑروپے ہے جس میں سے 10 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ روپے عالمی بینک فراہم کرے گا

جبکہ باقی رقم پنجاب حکومت مہیاکریگی۔ قبل ازیںیہ منصوبہ پراونشل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 16 مئی 2012کے اجلاس میںزیرغور لایا گیاتھا لیکن اراضی کے مالکانِ کے بارے میںنامکمل ڈیٹااور بیشتر اضلاع کی نمائندگی نہ ہونے کی بناپر منظوری نہیںدی گئی تھی اور یہ تجویز کیا گیا کہ اس میںمزید اضلاع کو شامل کیاجائے،

چنانچہ پی ڈی ڈبلیو پی کی ہدایت پر لاہور کے 147مواضعات سمیت پنجاب کے مزید 9 اضلاع کے متعلقہ ضلعی بورڈزآف ریونیوکے ذریعے سروے کیا گیا جس کے نتیجے میںصوبے کے کل22 اضلاع کے80فیصد اراضی مالکان کا ڈیٹا مل گیااوراسی کی بنیادپر پی سی ون تیار کیا گیا ہے، یہ منصوبہ30جون 2014 میںمکمل ہوگا،منصوبے کی منظوری چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈجاوید اسلم کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی جس میںاعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |