شام میں ترک سرحد کے قریب بمباری سے 28 افراد جاں بحق

روسی فوج نے ادلب پر بمباری کرکے عام شہریوں کو ہلاک اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، ترک حکومت


Reuters September 30, 2017
روسی فوج نے ادلب پر بمباری کرکے عام شہریوں کو ہلاک اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، ترکی ۔ فوٹو: فائل

SUKKUR: شام میں ملکی و غیرملکی افواج کے فضائی حملوں میں 4 بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

امدادی کارکنوں نے بتایا کہ صوبہ ادلب میں ترک سرحد سے قریب واقع گاؤں ارماناز پر شامی و روسی ائر فورسز نے بمباری کی اور مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب روسی افواج نے عام شہریوں کو قتل کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صرف عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ رواں ہفتے ترک حکومت نے بھی کہا تھا کہ روسی افواج ادلب پر بمباری کرکے عام شہریوں کو ہلاک کررہی ہیں جو سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں داعش کے حملوں میں 58 شامی فوجی ہلاک

10 روز قبل شامی باغیوں نے ملک کے شمال مغرب میں سرکاری فوج کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملے بھی شروع کیے ہیں۔ یاد رہے کہ ترکی، ایران اور روس نے حال ہی میں ادلب میں جنگ بندی زونز پر اتفاق کیا تھا جس کے تحت ترکی ادلب میں اپنی فوج بھی بھیجے گا۔ ادلب میں کئی علاقوں میں النصرہ فرنٹ کا کنٹرول ہے اور 6 ماہ تک وہاں قدرے جنگ بندی کی صورتحال رہی تاہم اب دوبارہ سے جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں