دوپٹا روپ نے اوڑھے رنگ اور پھول

شلوار قمیص ہو یا چوڑی دار پاجامہ کُرتا، دوپٹے کی سنگت ہی ان ملبوسات کا حُسن دوبالا کرتی ہے۔.


Musa Raza February 24, 2013
ماڈل: مہوش آفتاب ۔ فوٹو : فائل

مشرقی روایات کا اپنا حُسن ہے۔

شادی بیاہ کی ست رنگی اور بلندآہنگ رسومات سے لے کر تہواروں کی گہماگہمی تک اور چٹ پٹے پکوانوں سے سجے دستر خوان سے نت نئے انداز کے ملبوسات تک، مشرق میں بڑی رنگارنگی پائی جاتی ہے۔ دوپٹا مشرق کی دل کش روایات میں سے ایک ہے۔ شلوار قمیص ہو یا چوڑی دار پاجامہ کُرتا، دوپٹے کی سنگت ہی ان ملبوسات کا حُسن دوبالا کرتی ہے۔

دوپٹا آنچل بن کر سر پر سایہ فگن ہو، سینہ ڈھانپنے نسوانی حیا کا پاس دار بنے، گلے کا ہار ہو کر روپ کو چار چاند لگائے یا ہوا کے سنگ لہرائے، یہ ہر حال میں شخصیت کو دل کشی عطا کرتا اور سراپے کو من موہنا بناتا ہے۔ اگر لباس سادہ ہو تب بھی دوپٹے کے رنگ اور نقوش شخصیت کو انفرادیت اور خوب صورتی عطا کردیتے ہیں۔ یوں شرم وحیا کی یہ علامت آرائش وزیبائش کا ذریعہ بھی بن جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |