ملک میں ممنوعہ وغیرممنوعہ اسلحے کی جامع پالیسی مرتب نوٹیفکیشن جاری

اطلاق فوری طور پر ہوگا، پالیسی آرمز آرڈینس کے تحت اختیارات کی روشنی میں تیار کی گئی.


Shah Wali Ullah February 21, 2013
تمام صوبائی حکومتوں ،نیشنل ڈیٹا رجسٹریشن اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں استعمال کیے جانیوالے اسلحے کے ممنوعہ وغیر ممنوعہ ہونے سے متعلق ایک جامع پالیسی تشکیل دیدی ہے جسکا اطلاق فوری طور پر کیا جائیگا۔

اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نیجو جامع پالیسی تشکیل دی ہے، وہ آرمز آرڈینس 1965 کے تحت دیے جانیوالے اختیارات کی روشنی میں تیار کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ممنوعہ و غیر ممنوعہ اسلحہ کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں ،نیشنل ڈیٹا رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) سمیت تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اسکے تحت ایسی شاٹ گن جس کی لمبائی18انچ سے کم ہو، مشین پسٹل اورمکمل آٹو میٹک پستول،اور ایسی پستول جسکے میگزین میں22گولیوں سے زائد کی گنجائش ہو یا ایسے پستول، ریوالور جس کا کلیبر11,43 اعشاریہ ملی میٹرسے زیادہ ہو، ممنوعہ بور قرار دی گئیں ہیں۔ اسی طرح تمام کلیبر کی آٹومیٹک رائفل اور ایسی رائفل جس کے بیرل کی لمبائی18انچ سے کم ہو یاجس رائفل کے میگزین میں 30 گولیوں سے زائد کی گنجائش ہو ممنوعہ اسلحے میں شامل سمجھے جائینگے۔ جبکہ ایسے تمام ہتھیار جو مسلح افواج کے زیر استعمال ہیں اور ان کو اسلحہ ایکٹ کے تحت ممنوعہ قرار دیاگیا ہے۔

2

 

ان میں ہر قسم کی توپ،مشین گن سب، مشین گن شامل ہیں جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق مشین گن کے سائیلنسر،توپ شکن رائفل،ری کوائی لیس گن اور رائفل سمیت ہر قسم کا بارودی سامان ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔ وضاحتی پالیس کے تحت ہر قسم کے نیوکلیئر ہتھیار،پروجیکٹر، گائیڈڈ میزائل،گرینڈ ڈسچارجر، راکٹ، بم،گیس اور دھوئیںکے کنٹینر، ہر قسم کے فلیم تھروز، توپ کی نقل وحرکت کیلیے استعمال ہونیوالا سازوسامان یا توپ کا کوئی حصہ ان سب کو ممنوعہ اسلحہ قرار دیا گیا ہے جبکہ غیر ممنوعہ اسلحے میں سنگل اور ڈبل بیرل شاٹ گن جن کے نمبر12,16,20,28,۱ور 410تک دیے گئے ہیں جبکہ اسی طرح سیمی آٹومیٹک پمپ،ٹیوب میگزین والی شاٹ گن جسکے میگزین میں9گولیوں کی گنجائش رکھی گئی ہو، سیمی آٹو میٹک پستول اور ریوالورجس کا کلیبر زیادہ سے زیادہ 45ہو اور میگزین میں 22گولیوں کی گنجائش ہو، تمام سیمی اور آٹو میٹک رائفل جن کے میگزین میں 22گولیوں کی گنجائش ہو جبکہ7mm,8mm,9mm اور 303etcمکمل آٹومیٹک رائفل کو غیر ممنوعہ قرار دیا گیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |