دہشت گردی کا خطرہ اعلیٰ افسران میں بلٹ پروف گاڑیوں کا رجحان

پنجاب کے چیف سیکریٹری کیپٹن (ر) زاہد، میجر (ر) اعظم و دیگر کے زیراستعمال


Khalid Rasheed September 15, 2017
افسران بلٹ پروف کے علاوہ کوئی دوسری گاڑی استعمال نہ کریں، محکمہ داخلہ۔ فوٹو: فائل

لاہور: ملک میں گزشتہ کئی سال سے دہشت گردی کے واقعات کے بعد سیکیورٹی اداروں اور سول و اعلیٰ پولیس افسران میں بلٹ پروف گاڑیوں کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبے میں اس وقت 20 سے زائد اعلیٰ سول و پولیس افسران و دہشت گردی کیخلاف صف اول میں کام کرنے والے سی ٹی ڈی افسران بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے چند یوم قبل ہی سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس اورڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کو بھی بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی ہیں۔

پنجاب میں سرکاری طور پر بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے والے افسران و صوبائی وزرا کی تعداد 20 سے زائد ہو گئی ہے جن میں چیف سیکریٹری پنجاب کیپٹن(ر) زاہد سعید ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ میجر(ر) اعظم سلیمان خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ ،آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز، صوبائی وزیر قانوں و پارلیمانی امور رانا ثنا اور دیگر بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بلٹ پروف گاڑی کے علاوہ دوسری گاڑی استعمال نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں