اگست میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں 45 افراد جاں بحق111زخمی

پولیس اور رینجرز نے چھاپوںاور مقابلوں میں 43جرائم پیشہ ہلاک کردیے، 1750سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا


کاشف ہاشمی September 07, 2017
ڈکیتی مزاحمت پر بینک منیجر سمیت4افراد ہلاک،ٹریفک حادثات میںپولیس اوررینجرز اہلکار سمیت 112افراد جاں بحق فوٹو: فائل

شہر میں ماہ اگست کے دوران فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 4 خواتین، 3 بچوں اور خواجہ سرا سمیت45افراد جاں بحق اور111افراد زخمی ہوئے، دستی بم حملوں کے دوران ایک شہری ہلاک اور 7 زخمی ہوئے، اسی ماہ کے دوران شہر میں 3بینک ڈکیتیاں بھی ہوئیں اور ڈکیتی مزاحمت پر بینک منیجر سمیت4افراد ہلاک ہوئے، پولیس اور رینجرز نے چھاپہ مارکارروائیوں اور مقابلوں کے دوران 43جرائم پیشہ افراد کو ہلاک اور 1750 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، اسی ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 1530گاڑیاں چھین و چوری کرلی گئیں جبکہ 3 ہزار سے زائد موبائل فونز چوری یا چھین لیے گئے۔

ٹریفک حادثات میں پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 112افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر واقعات میں 143افراد لقمہ اجل بنے، ٹرینوں کی زد میں آکر اے ایس آئی سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 14 افراد نے خودکشی کی،ڈوب کر 22 افراد اور کرنٹ لگنے سے 41 افراد جاں بحق ہوئے، تفصیلات کے مطابق ماہ اگست میں شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 4خواتین ، 3بچوں اور خواجہ سرا سمیت45افراد جاں بحق اور111افراد زخمی ہوئے ، ہلاک شدگان میں ایک ڈی ایس پی ، ایک پولیس اہلکار ، ایک پولیس قومی رضاکا ر ، اور ایف بی آر کے سیکورٹی گارڈ بھی شامل ہیں، لیاری،ملیر اور ڈیفنس میں3دستی بم حملوں کے دوران ایک شہری ہلاک اور 7افراد زخمی ہوئے،شہر میں 3 بینک ڈکیتیاں بھی ہوئیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر بینک منیجر سمیت 4افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ادھر ماہ اگست کے دوران رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں اور مقابلوں کے دوران 43جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کیا جبکہ پولیس مقابلے کے دوران 2پولیس اہلکار شہید ہوئے، ہلاک ملزمان میں کالعدم تنظیم کے 7دہشت گرد،27 ڈاکو،2ٹارگٹ کلر،5اغواکار اور لیاری گینگ وار کے2کارندے شامل ہیں۔

اسی ماہ کے دوران پولیس اور رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 1750سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، علاوہ ازیںماہ اگست میں شہر کے مختلف علاقوں سے1530گاڑیاں چھین و چوری کرلی گئیں، ان گاڑیوں میں1120موٹر سائیکلیں اور 410 سے زائد کاریں شامل ہیں جبکہ 3ہزار سے زائد موبائل فونز چوری و چھینے گئے، ماہ اگست کے دوران شہر میں ہونے والے ٹریفک حادثات میںپولیس اہلکار اور رینجرز اہلکار سمیت 112افراد جاں بحق ہوئے،مختلف مقامات سے 14لاشیں ملیں،ٹرینوں کی زد میں آکر اے ایس آئی سمیت8افراد ہلاک ہوئے ، خودکشیوں کے واقعات میں 14افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،جھلس کر ماں بیٹی سمیت 9افراد ہلاک ہوئے ،ملبے تلے دبنے اور گرنے کے واقعات میں رینجرز اہلکار سمیت22افراد جاں بحق ہوئے ، ڈوب کر 22افراد لقمہ اجل بنے ،دم گھٹنے سے 3افراد جبکہ کرنٹ لگنے سے 41افراد جاں بحق ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |