راولپنڈی میں سابق جج کا بیٹا فرار کی کوشش میں ہلاک

عمر کو قابو کرنے کیلیے پولیس کا عملہ بھی تعاقب میں لپکا تو وہ ایک گھرکی بلندی پر چڑھ گیا اور چھلانگ لگا دی


Saleh Mughal September 05, 2017
عمر کو قابو کرنے کیلیے پولیس کا عملہ بھی تعاقب میں لپکا تو وہ ایک گھرکی بلندی پر چڑھ گیا اور چھلانگ لگا دی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ کی حدود میں لاہورہائیکورٹ کے ایک سابق جج کا بیٹا پولیس تحویل سے فرارہونے کی کوشش میں ایک گھر پر چڑھ گیا اور بلندی سے کود کر جان گنوا بیٹھا۔

پولیس کے مطابق سابق جج نے فیملی ایشو پر اپنے 42 سالہ بیٹے عمرکی شکایت کی تھی، پولیس کا عملہ موقع پرپہنچا تو دیگر اہلخانہ کے ہمراہ دو سرکاری ادارے کے افسران بھی موجود تھے، انہیں کہا گیا چونکہ فیملی ایشو ہے اس لئے کوشش کرکے معاملے کو وہیں سلجھا لیں تاہم اہلخانہ کی جانب سے کہا گیا کہ اسے پولیس تھانے منتقل کرے۔

پولیس کا عملہ عمر کو تحویل میں لیکر تھانے جا رہا تھا کہ سوسائٹی کے گیٹ پرگاڑی جیسے ہی اسپیڈ بریکر اور رکاوٹوں کے باعث آہستہ ہوئی تو اس نے چھلانگ لگا کر دوڑ لگا دی۔ عمر کو قابو کرنے کیلیے پولیس کا عملہ بھی تعاقب میں لپکا تو وہ ایک گھرکی بلندی پر چڑھ گیا اور چھلانگ لگا دی تاہم اسے شدید زخمی حالت میں فوجی فائونڈیشن اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں