بلاول بھٹو زرداری کا ناراض پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کا فیصلہ

سینئر قیادت کو عید کے بعد ملاقاتوں کا شیڈول مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا، ذرائع


ابتدائی مرحلے میں ناہید خان اورسابق سینیٹر صفدر عباسی سے رابطہ کرنے کی ہدایت۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات کی تیاریوں کو تیز کرتے ہوئے پارٹی کے ناراض رہنماؤں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے رہنماؤں سے خود ملاقات کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انھوں نے عیدالاضحی کے بعد پارٹی کی سینئر قیادت کو سابق ناراض رہنماؤں سے ملاقات کا شیڈول مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی ذرائع نے بتایا چیئرمین پیپلزپارٹی نے پارٹی کو فعال کرنے کیلیے عام انتخابات سے قبل ورکنگ تیزکردی جس کے تحٹ ابتدائی مرحلے پرانھوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو بینظیر بھٹوکی پولیٹیکل سیکریٹری ناہید خان اور سابق سینیٹرصفدر عباسی سے رابطے کاٹاسک دیاہے جس کے لیے ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ کے بعد سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف ان سے رابطہ کریں گے، اس موقع پر وہ پارٹی چیئرمین کاپیغام پہنچا کر ان سے ملاقات کا انتظام کرینگے، اسی طرح دیگر شہروں میں بھی پارٹی کے ناراض رہنماؤں سے رابطے کر کے انھیں دوبارہ منظم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں