الطاف حسین سے ملاقات کا پیغام بھجوایا بتایا گیا وہ لندن میں نہیں راجا پرویز

الطاف حسین کی طبعیت ٹھیک نہیں اور وہ لندن سے باہر ہیں۔ راجا پرویز


Malik Manzoor Ahmed February 13, 2013
الطاف حسین کی طبعیت ٹھیک نہیں اور وہ لندن سے باہر ہیں۔ راجا پرویز فوٹو: فائل

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی بہتریں اتحادی ہے۔

وہ الطاف حسین سے ملنا چاہتے ہیں،ان کو پیغام بھجوا دیا گیا ہے، الطاف حسین کی طبعیت ٹھیک نہیں اور وہ لندن سے باہر ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو لندن میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جوں ہی لندن پہنچے انھوں نے الطاف حسین کو خیر سگالی کا پیغام بھیجا اور خواہش ظاہر کی کہ اگر وہ وقت نکال کر ان سے ملاقات کر سکیں تو بہت اچھا ہو گا ۔وزیر اعظم نے بتایا کہ انہیں جواب ملا کہ الطاف حسین کی طبعیت ٹھیک نہیں اور وہ لندن سے باہر ہیں، جس کی وجہ سے ملاقات ہونا ممکن نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ آج (بدھ) بھی لندن میں ہوں گے اور وہ پھر ایم کیو ایم سے رابطہ کریں گے اور انکی بھرپور کوشش ہو گی کہ پاکستان جانے سے پہلے الطاف حسین سے ملاقات ہو جائے، تاکہ ایک اچھا اتحادی ہونے پر وہ انکا ذاتی طور پر شکریہ ادا کر سکیں۔ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا حوالے سے جتنے بھی حقائق ہیں اور جتنی بھی پیچیدگیاں ہیں، پیپلز پارٹی کے کارکن اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔ بعض لوگ بینظیر کے قتل کو سیاسی مقاصد اور پیپلز پارٹی کیخلاف پروپیگنڈے کیلیے استعمال کر رہے ہیں۔ بینظیر کی شہادت کا دکھ، صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری ، پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں سے زیادہ کسی کو بھی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |