فکسرز کے ٹی وی شوز میں شرکت پر پابندی کی سفارش

آصف،سلمان وعامرکومعاف نہ کیاجائے،اعجازبٹ کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، کمیٹی


News Agienciyan February 12, 2013
کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ میچز سے ہٹ کر بھی لیے جاسکتے ہیں، سبحان کی بریفنگ۔ فوٹو: فائل

سینیٹ کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے اسپاٹ فکسرز کرکٹرز محمد آصف، سلمان بٹ اور محمد عامر کے ٹی وی شوز پر پابندی لگانے کی سفارش کردی۔

کمیٹی نے پی سی بی اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جبکہ سابق چیئرمین اعجاز بٹ کے خلاف کارروائی کی تجویز دی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز اسلام آباد میں چیئرپرسن فرح عاقل کی زیرصدارت ہوا، اس موقع پر کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر ہوتا ہے کوئی سفارش نہیں چلتی، گذشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستان نے 11 میں سے 6 ٹیسٹ جیتے،30 ون ڈے میچز میں15 جبکہ 18 ٹی ٹوئنٹی میں 10 فتوحات ملیں، ٹیم کی آئی سی سی رینکنگ بھی بہتر ہوئی ہے۔



انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کیلیے ہارون لورگاٹ کے آنے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، ان کے کئی ممالک کے بورڈز سے رابطے ہیں،سبحان احمد نے کہاکہ پالیسی کے تحت کرکٹرزکے ڈوپ ٹیسٹ میچز سے ہٹ کر بھی لیے جا سکتے ہیں، اس کا مقصد مسائل سے بچنا ہے۔ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ایس ایل کو بہتر کرنا چاہتے ہیں اسی لیے ملتوی کیا گیا، تاخیر سے فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں میچ فکسنگ سمیت بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کیا لیکن اب بہتری آرہی ہے۔

کمیٹی کی چیئرپرسن فرح عاقل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ثالثی عدالت اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹرزکی سزا ختم بھی کر دے تو بورڈ محمد آصف، سلمان بٹ اور محمد عامر کو معاف نہ کرے، تینوں کرکٹرز کے ٹی وی شوز میں شرکت پر بھی پابندی لگائی جائے، انھوں نے کہاکہ ماضی کے تمام منفی معاملات کے ذمہ دار سابق چیئرمین اعجاز بٹ تھے،ان کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ کمیٹی نے موجودہ کرکٹ بورڈ اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |