فلم ’’ چین آئے نہ‘‘ 11 اگست کو ریلیز ہوگی سید نور

فلمی صنعت کا ریوائیول کراچی سے ہورہا ہے، اسی لیے کراچی میں فلم کو مکمل کیا ہے، ہدایتکار


Showbiz Reporter July 19, 2017
فلم جدید ٹیکنالوجی ، سینئر اور جونیئر فنکاروں کا بہترین امتزاج ہے،ہدایت کارکی گفتگو۔ فوٹو : فائل

پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین معروف فلم ساز و ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ فلم'' چین آئے نا'' پنجاب سنسر بورڈ نے سینسر کردی ہے جب کہ سندھ سینسر بورڈ میں بھی پیش کی جائیگی۔

سید نور نے کہا کہ فلمی صنعت کا ریوائیول کراچی سے ہورہا ہے، اسی وجہ سے میں نے مذکورہ فلم کراچی میں ہی مکمل کی ہے، وہ گزشتہ روز ایس ایم ای فاؤنڈیشن و بزنس سلوشنز لمیٹڈ کے دفتر میںصدر و چیف ایگزیکٹیو ولی اللہ خان سے گفتگو کررہے تھے۔

سید نورنے کہا کہ فلمی صنعت کے بحران کی وجہ جدید ٹیکنالوجی کا فقدان اور غیر معیاری سینما تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری فلم ''چین آئے نا" کی پروموشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ فلم 11اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی،جدید ٹیکنالوجی ، یہ سینئر اور جونیئر فنکاروں کا بہترین امتزاج ہے ، اس میں ندیم، مصطفی قریشی، عتیقہ اوڈھو، بہروز سبزواری، عادل مراد، شہروز، سحرش خان، صوبیہ خان ودیگر شامل ہیں۔

ایس ایم ای فاؤنڈیشن و بزنس سلوشنز لمیٹڈ کے سی ای او ولی اللہ خان نے کہا کہ ہمارا ادارہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے و الے افراد کی بھرپور مدد کرے گا۔ اس موقع پر اطہر جاوید صوفی، سکندر اقبال و دیگر موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں