دانش اسکول کے پی سی ون 2 سال میں بھی نامکمل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی برہم

سیکریٹری اسکولزکو قانونی تقاضے پورے کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، اسکولزسے متعلق آڈٹ پیرازپرغور


Asim Shahzad July 18, 2017
پنجاب اسمبلی کی کمیٹی کااجلاس طارق محمودکی زیرصدارت ہوا،سیکریٹری اسکولزنے ہدایت پرعملدرآمدکی یقین دہانی کرائی۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے دانش اسکولز کا پی سی ون اب تک تیار نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پی سی سی ٹو کا اجلاس قائم مقام چیئرمین میاں طارق محمود کی زیر صدارت ہوا، جس میں محکمہ اسکولز کے متعلق آڈٹ پیراز پرغور کیاگیا، کمیٹی نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ 2015 میں پی اے سی نے ہدایت دی تھی کہ دانش اسکولز کے معاملات کو ریگولرائز کیاجائے لیکن ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

سیکریٹری اسکولز نے بتایا تھا حکومت نے دانش اسکولز کو جلد ی مکمل کرنے کے لیے پی سی ون تیار نہیں کیے تھے۔ اس پر کمیٹی نے ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری اسکولز اللہ بخش ملک سے کہاکہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے ایک ماہ کے اندر رپورٹ کریں، سیکریٹری اسکولز نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندرتمام قانونی تقاضے پورے کرکے کمیٹی کو رپورٹ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں