ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی انتہا پسندی کو پھر سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا

مذہبی آزادی کو دہشت گردی سے خطرہ ہے، جعلی میڈیا مجھے خاموش کرانا چاہتا ہے، امریکی صدر کاسابق فوجیوں سے خطاب


INP July 03, 2017
میڈیا کے پروپیگنڈے کے باوجود آج وائٹ ہاؤس میں موجود ہوں، ماڈرن صدر ہوں، اس لیے سوشل میڈیا استعمال کرتا ہوں، ٹویٹ۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اسلام اور میڈیا کے خلاف بول پڑے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کے کینیڈی سینٹر میں سابق فوجیوں کے اعزاز میں تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسلام اور میڈیا کے خلاف بول پڑے، انھوں نے کہا کہ دنیا کو سب سے زیادہ خطرہ دہشت گردی سے ہے، اسلامی انتہا پسندی سب سے بڑا خطرہ ہے، میڈیا کے خلاف بات کرتے ہوئے انھوں نے ایک بار پھر اسے جعلی میڈیا قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا کے پروپیگنڈے کے باوجود آج وائٹ ہاؤس میں ہوں، آزادی رائے اور آزادی اظہار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، علاوہ ازیں امریکی صدر نے ایک ٹویٹ میں سوشل میڈیا کے متواتر استعمال کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماڈرن دور کے صدر ہیں، اس لیے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔

صدر نے کہا کہ سوشل میڈیا سے انھیں عوام سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کا موقع ملتا ہے، اس طرح وہ مرکزی میڈیا کو نظر انداز کر سکتے ہیں جو ان کی نظر میں جھوٹی خبریں چلاتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں، یہ دیکھ کر کہ سی این این آخر کار جھوٹی خبروں اور کوڑے کی جرنلزم کرنے کے طور پر ظاہر ہو گئی، کچھ سیاستدان اور تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ صدر غیر موزوں زبان استعمال کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں