15 جولائی کی بغاوت میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ترک صدر

اس بغاوت میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، طیب اردوان


INP July 03, 2017
اس بغاوت میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، طیب اردوان۔ فوٹو : فائل

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ 15 جولائی ملک و قوم سے غداری کی کوشش کا ایک سیاہ دن تھا جسے بھولنا ممکن نہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ گولن تنظیم کی ناکام بغاوت کی کوشش قوم آسانی سے نہیں بھولے گی، 15جولائی ملک و قوم سے غداری کی کوشش کا ایک سیاہ دن تھا جسے بھولنا ممکن نہیں۔

ایک بیان میں ترک صدر نے کہا کہ اس بغاوت میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ صدر نے مزید کہا کہ ہماری قوم کے بہادر اور نڈر سپوتوں نے اس رات جو کارنامے سر انجام دیئے انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں