ہمسایہ ملک ہر کارروائی کا الزام ہم پر نہیں لگا سکتا اعزاز چوہدری

ایران اور دیگر ہمسایے بھی پاکستان پر مداخلت کا الزام لگاتے ہیں، امریکا میں افغان سفیر حمد اللہ


INP June 22, 2017
افغانستان میں حملوں میں سے زیادہ کی منصوبہ بندی وہیں ہوتی ہے، مذاکرات کیے جائیں، اعزاز چوہدری، امریکی تھنک ٹینک سے خطاب۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: افغانستان نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پردہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے خطے میں صرف ہم ہی پاکستان پر الزام نہیں لگا رہے بلکہ ایران سمیت پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھی اس پر اندرونی مداخلت کا الزام لگاتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی تھنک ٹینک سے ملاقات کے دوران امریکا میں افغان سفیر حمد اللہ محب نے پاکستان پرنہ صرف افغانستان میں پریشانی پیدا کرنے کامبینہ الزام لگایا بلکہ امریکا اور چین پر زوردیا کہ وہ پاکستان کو ہتھیارفراہم نہ کریں کیونکہ ایک دن یہ ہتھیار آپ کے ہی خلاف استعمال ہوں گے۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے افغانستان میں عدم استحکام کو افغانستان کے اندورنی مسائل کا سبب قراردیتے ہوئے کہا افغانستان اپنے ملک میں ہونے والی ہر کارروائی کا الزام پاکستان پر نہیں لگاسکتا کیونکہ افغانستان میں جوحملے ہو رہے ہیں ان میں زیادہ ترکی منصوبہ بندی افغانستان میں ہی ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور چار فریقی امن عمل کی ضرورت پر زور دیا اور افغان تنازع کے حل کیلئے سیاسی کوششیں کرنے کی خواہش ظاہر کی تاہم دوسری جانب افغان سفیر مصالحت کیلئے تیارنہیں تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔