ٹیکسٹائل سیکٹرنے مطالبات منوانے کیلیے احتجاجی تحریک شروع کردی

اس بلیک ڈے میں ٹیکسٹائل فیکٹریوں پر کالے جھنڈے لگائے گئے اور فیکٹریوں میں حکومت مخالف بینرز بھی آویزاں کیے گئے


Commerce Reporter June 21, 2017
ٹیکسٹائل سیکٹر نے مطالبات منوانے کیلیے احتجاجی تحریک شروع کر دی فوٹو: فائل

ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے مطالبات کی عدم منظوری کے باعث فیصل آباد اور لاہور میں بلیک ڈے مناتے ہوئے فیکٹریوں پر جھنڈے لگائے گئے، عید کے بعد ٹیکسٹائل تنظیموں کی جانب سے صفر ایکسپورٹ ڈے بھی منایا جائے گا۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کی تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں ٹیکسٹائل سیکٹر کیلیے وزیراعظم ایکسپورٹ پیکیج اور بجلی و گیس کے نرخ کے مطالبات کی عدم منظوری پر مرحلہ وار احتجاجی تحریک شروع کر دی گئی ہے جس کا باقاعدہ آغازگزشتہ روز لاہور اور فیصل آباد سے بلیک ڈے کے طور پر کیا گیا، اس بلیک ڈے میں ٹیکسٹائل فیکٹریوں پر کالے جھنڈے لگائے گئے اور فیکٹریوں میں حکومت مخالف بینرز بھی آویزاں کیے گئے جبکہ عید کے بعد ٹیکسٹائل تنظیمیں ملک بھر میں صفر ایکسپورٹ ڈے منائیں گی، اس دن ملک بھر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات روک دی جائیںگی اور کہیں سے بھی شپمنٹ نہیں ہوگی۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نے عید کے بعد 9 جولائی کو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔

اپٹما کے زیراہتمام یوم سیاہ میں اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز، اپٹما پنجاب کے چیئرمین سید علی احسان، وائس چیئرمین علی پرویز ملک سمیت دیگر رہنمائوں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا اور کہاکہ 9جولائی کوہم پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرینگے جس میں پورے ملک سے ہزاروں مزدور اور ایسوسی ایشن کے لوگ اسلام آباد مارچ کریں گے اور وہیں کنونشن کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |