کلبھوشن کیس میں اشتر اوصاف کی قیادت میں پاکستانی وفد دی ہیگ پہنچ گیا

پاکستان عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی ایڈہاک جج کیلیے 3نام پیش کریگا۔


Online June 08, 2017
پاکستان عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی ایڈہاک جج کیلیے 3نام پیش کریگا۔ فوٹو : فائل

بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کیس کی عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے سلسلے میں پاکستان کا 5 رکنی وفد دی ہیگ پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی سربراہی میں جانیوالے وفد میں، ڈاکٹر فیصل، بیرسٹر خاور قریشی اور 2 وکلا شامل ہیں۔ آج 8 جون کو ہیگ عالمی عدلت انصاف میں میٹنگ ہو گی جس میں پاکستان عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی ایڈہاک جج کیلیے 3نام پیش کریگا جن میں سابق چیف جسٹس ناصرالملک، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اورسابق اٹارنی جنرل مخدوم علی کا نام بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں