صبا قمر کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ 50 کروڑ کی دوڑ سے آگے نکل گئی

ہندی میڈیم رواں سال 19مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی


Online June 07, 2017
ہندی میڈیم رواں سال 19مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی : فوٹو : فائل

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی فلم ''ہندی میڈیم '' باکس افس پر 50 کروڑ ہندوستانی روپے کی دوڑ سے اگے نکل چکی ہے۔

ہندوستانی تجزیہ کار ترن ادارش نے ٹوئٹرپراعلان کیا کہ ہندی میڈیم کی کمائی 50کروڑ ہندوستان روپے سے زیادہ ہوگئیفلم میں عرفان خان اور صبا قمر کی شاندار کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔ اس فلم کی کہانی ایسے والدین پر مبنی تھی جو اپنی بیٹی کو بہترین اسکول میں داخلہ دلانے کی خاطر ہر کوشش کرتے ہیں ۔ ساکت چوہدری کی ہدایات میں بننے والی فلم کی تعریف صرف مداحوں نے ہی نہیں بولی وڈ شخصیات نے بھی کی۔

خیال رہے کہ ہندی میڈیم رواں سال 19مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی اور اتنے دن گزرنے کے باوجود یہ باکس افس پر چھائی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں