رمضان میں پھلوں کے بائیکاٹ کی مہم کامیاب قیمتیں کم ہوگئیں

سیاستدانوں کے خلاف بھی بائیکاٹ مہم عیدکے بعد سے شروع کی جائے، شہری


Nama Nigar June 04, 2017
سیاستدانوں کے خلاف بھی بائیکاٹ مہم عیدکے بعد سے شروع کی جائے، شہری۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سوشل میڈیا پر جاری مہنگے فروٹ بائیکاٹ کی مہم کامیابی سے جاری، بائیکاٹ کے نتیجے میں فروٹ کی قیمتوں میں20 سے30 فیصد تک کم آگئی۔

ماہ رمضان کے آغازکے ساتھ ہی ہرسال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں فروٹ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ملک میں فروٹ کی وافر مقدار میں پیداوار کے باوجود ناجائز منافع اور ذخیرہ اندوزی کے باعث ماہ رمضان میں پھل عام عوام کی پہنچ سے دور ہو جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر شروع کی گئی 3 روزہ فروٹ بائیکاٹ مہم کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ فروٹ بائیکاٹ مہم کی طرح عوامی مسائل سے بے پرواہ سیاستدانوں کے خلاف بھی بائیکاٹ مہم عیدکے بعد سے شروع کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |