سنی لیون اپنے شوہر ڈینیل ویبر کی دیوانی

اپنے آپ کو دنیا کی خوش نصیب عورت سمجھتی ہوں، ادکارہ


INP June 03, 2017
اپنے آپ کو دنیا کی خوش نصیب عورت سمجھتی ہوں، ادکارہ۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے شوہر ڈینیل ویبر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے کہا کہ اداکاری کے دوران میرا کو اسٹار کے ساتھ کام کرنا میرے شوہر کے لیے قابل قبول ہے۔ ان کے شوہر کبھی بھی انکے لیے غیر محفوظ محسوس نہیں کرتے۔ انھوں نے اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت سمجھدار،حوصلہ دینے والے اور اپنی اہلیہ کی کامیابی کو سپورٹ کرنے والوں میں سے ہیں۔ ڈینیل نہ صرف انکے بہترین دوست ہیں بلکہ انکو سمجھتے بھی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ چاہے ان کے شوہر جتنا مصروف ہوں ان کی ہر کال کا جواب دیتے ہیں اور انکا خیال رکھتے ہیں، وہ اپنے آپ کو دنیا کی خوش نصیب عورت سمجھتی ہیں کہ انھیں ڈینیل جیسا جیون ساتھی ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔