سندھ بجٹ ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلیے 3 ارب ساڑھے 19 کروڑ مختص

ماس ٹرانزٹ منصوبوں کیلیے 2ارب 20کروڑ روپے فنڈز رکھے گئے، کراچی سرکلر ریلوے بھی شامل


Syed Ashraf Ali June 01, 2017
کراچی اوردیگر شہروں کے ٹریفک سگنلز کی اپ گریڈیشن کیلیے 14 کروڑ 32 لاکھ روپے مختص۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ کے نئے اور جاری منصوبوں کے لیے 3ارب 19کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔

سندھ حکومت نے 2017-18 کے مالی سال کے بجٹ میں ٹرانسپورٹ کی جاری اسکیموں کے لیے2ارب 29کروڑ روپے اور نئی اسکیموں کے لیے 90کروڑ 40لاکھ روپے فنڈز مختص کردیے ہیں۔

صوبائی محکمہ فنانس نے صوبے میں ٹرانسپورٹ کی جاری اسکیموں کے تحت کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں ڈرائیور ٹریننگ اسکولوں کی تزئین و آرائش کے لیے 2کروڑ 57لاکھ روپے، ٹھٹھہ، بدین اور قمبر شہداد کوٹ میں بس ٹرمینل کی تعمیر کے لیے 14کروڑ 36لاکھ روپے، بس ریپیڈ ٹرانزٹ سسٹم کی زیر تعمیر اورنج لائن منصوبے کے لیے ایک ارب 50کروڑ 34لاکھ روپے، ریڈ لائن بس منصوبہ کی ڈیزائننگ کیلیے 27کروڑ 74لاکھ روپے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میر پور خاص کے ٹریفک سگنلز کی اپ گریڈیشن کیلیے 14کروڑ 32لاکھ، لاڑکانہ میں انٹر سٹی بس پروجیکٹ میں 25 بسیں چلانے کیلیے 19کروڑ 75لاکھ روپے منظور کردیے ہیں۔

علاوہ ازیں ٹرانسپورٹ کی نئی اسکیموں کے لیے90کروڑ 40لاکھ روپے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، نئی اسکیموں کے تحت ریڈ لائن بس منصوبے کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، ریڈ لائن بس منصوبے پر مجموعی لاگت 19000ملین روپے آئیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |