میڈیا کا وزیراعظم کیخلاف منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہےکائرہ

عدلیہ کی گفتگو نہیں فیصلے رپورٹ کیے جائیں، فیصلوں سے قبل سزائیں سنائی جارہی ہیں


News Agienciyan January 27, 2013
گورنروں کو ہٹانے کا مطالبہ غیرمنطقی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات کی صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میڈیا کا وزیر اعظم کیخلاف توقیر صادق کیس اور سانحہ بلدیہ ٹائون کراچی کا کیس واپس لینے کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہے۔

میڈیا اپنی خواہشات کے بجائے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرے، عدالت میںزیر سماعت حساس مقدمات کی ذمے دارانہ رپورٹنگ نہ ہونے سے غلط تاثر پھیلتا ہے۔ عدالتوں کے فیصلے آنے سے قبل میڈیا کی عدالتوں سے سزائیں سنائی جا رہی ہیں، توقیر صادق کی تقرری وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نہیں کی تھی۔

ہفتے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے بلدیہ ٹائون کراچی حادثہ کا مقدمہ واپس لینے کا نہیں بلکہ تاجروں کی شکایت پر قانون کے مطابق اس کاجائزہ لینے کا کہا تھا۔ نگرانںحکومت اپوزیشن لیڈر اور سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنے گی، اختلاف کی صورت میں بھی آئینی راستہ موجود ہے۔

18

قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ راجا پرویز اشرف کی سربراہی میں کمیٹی نے انٹرویوز کے بعد وقار احمد، افتخار احمد، محمد عباس اور توقیر صادق کے نام اس وقت کے وزیراعظم یوسف گیلانی کو بھجوائے تھے جس میں سے وزیراعظم نے توقیر صادق کو اوجی ڈی سی ایل کا سربراہ مقرر کیا۔

مختلف انتظامی معاملات میں ہزاروں فیصلے ہوتے ہیں لیکن اگر دو، چار معاملات میں کوئی غلطی سرزد بھی ہوئی ہو تو چھان بین اور تحقیق سے قبل کسی کو موردالزام نہیں ٹھہرا دیا جاتا، یہ انصاف نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |