رمضان سے قبل ایل پی جی 10روپے فی کلو مہنگی

ملک میں فی کلونرخ بڑھ کر 75 تا 110 روپے، گھریلوسلنڈرکی قیمت1270تک پہنچ گئی۔


Commerce Reporter May 25, 2017
ملک میں فی کلونرخ بڑھ کر75تا110روپے،گھریلوسلنڈرکی قیمت1270تک پہنچ گئی۔ فوٹو: فائل

رمضان سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے کلو اضافہ کردیا گیا جس سے گھریلو سلنڈر 100 اور کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگاہوگیا۔

کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 75 روپے کلو اور 850 روپے گھریلو سلنڈر، لاہور گوجرانوالہ فیصل آباد جہلم قصور ساہیوال سیالکوٹ ڈسکہ پشاور میں بالترتیب 80 اور 910روپے، رحیم یار خان صادق آباد حیدرآباد اٹک گجرات میرپور آزاد کشمیر میں 100اور 1150 روپے، راولپنڈی اسلام آباد ایبٹ آباد مظفرآباد باغ کوٹلی آزاد کشمیرفاٹا ٹنڈو محمد خان ٹنڈو اللہ یار میرپورخاص عمر کوٹ نواب شاہ مٹیاری ٹھٹھہ دادو جامشورو شکارپور میں 105 اور 1210 جبکہ گلگت مری نتھیا گلی اوربالاکوٹ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت110 اور گھریلو سلنڈر 1270روپے کا ہوگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |