سوئیڈن جولین اسانج کے خلاف جاری کیس کی تحقیقات سے دستبردار

جولین اسانج 2012ء سے لندن میں ایکواڈورکے سفارتخانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں، خبر ایجنسی


Online May 20, 2017
جولین اسانج 2012ء سے لندن میں ایکواڈورکے سفارتخانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں، خبر ایجنسی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سویڈش پراسیکیوٹرز نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کیخلاف جاری ریپ کیس کی تحقیقات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا جبکہ جولین اسانج کے وکلا کا ماننا ہے کہ اس سے جولین کی اخلاقی فتح ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جولین اسانج 2012ء سے لندن میں ایکواڈورکے سفارتخانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں تاہم برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ جولین اسانج کو اب بھی گرفتار کیا جائیگا کیونکہ انھوں نے 2012ء میں جاری ہونیوالے وارنٹ پرگرفتاری نہ دے کر اپنی ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کی تھی۔

دوسری جانب برطانوی کراؤن پراسیکیوشن سروس کا کہنا ہے کہ اس جرم کی سزا ایک سال تک قید یا پھر جرمانہ بھی ہوسکتا ہے جبکہ ایک بیان کے مطابق ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن ماریانے نے گذشتہ روز جولین اسانج کیخلاف ہونے والی مبینہ ریپ کیس کی تحقیقات کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں