ن لیگ اور جماعت اسلامی اسمبلیوں کی تحلیل پر 60دن میں الیکشن پر متفق

نثارکی منورحسن سے ملاقات،نگراں وزیراعظم کے لیے اچکزئی،جسٹس ناصر،شاکرجان کے ناموں پرگفتگو،سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربھی اتفاق


Syed Naveed Jamal January 24, 2013
نثارکی منورحسن سے ملاقات،نگراں وزیراعظم کے لیے اچکزئی،جسٹس ناصر،شاکرجان کے ناموں پرگفتگو،سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربھی اتفاق فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے مابین آئندہ عام انتخابات کیلیے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پراتفاق ہوگیا۔

اس سلسلے میں دونوںجماعتوں کی طرف سے بنائی گئی کمیٹیاںآئندہ دنوںمیں ملاقاتیں کریں گی،ن لیگ نے جماعت اسلامی کی جانب سے تحریک انصاف کیساتھ بھی سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرکوئی اعتراض نہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی کوحق ہے کہ وہ جس جماعت سے چاہے اتحادکرسکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمامیاں اسلم کی رہائشگاہ پراپوزیشن لیڈرچوہدری نثارعلی اور جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کے درمیان ایک گھنٹے تک میٹنگ ہوئی جس میںآئندہ نگران حکومت کے لیے وفاق میںنگران وزیر اعظم اور صوبوں میں نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں پر تبادلہ خیال ہوا۔

5

 

منور حسن نے نگران وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت کے لیے عمران خان سے ملاقات کے ن لیگ کے عزم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کواکٹھاہوکر لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے ۔ چوہدری نثار نے کہاکہ جماعت اسلامی اورمسلم لیگ ن کے درمیان سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر قائم کی جانیوالی کمیٹیوں کے آئندہ چنددنوں میں اجلاس ہونگے تاکہ ملک بھرمیںجہاںکہیں بھی سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونی ہے اس پرحتمی تبادلہ خیال ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |