اورکزئی دیسی بم تیاری کے دوران پھٹ گیا7ہلاک

شدت پسندوں نے مکان میں بارودجمع کررکھاتھاجس سے دھماکا ہوا،4 زخمی بھی ہوئے.


News Agienciyan January 24, 2013
ٹانک میں ترکستان بیٹنی کے 2حامی قتل، چارسدہ میںاے این پی کاقافلہ گزرتے ہی دھماکا. فوٹو : فائل

اپراورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے مرکزمیں دیسی ساختہ بم کی تیاری کے نتیجے میں زورداردھماکے سے 7شدت پسند ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کیمطابق اورکزئی ایجنسی کی اپرتحصیل کے طالبان کے زیرقبضہ علاقہ ماموں زئی میںخیبر ایجنسی کیساتھ منسلک گاؤں جندری کلے کے مقام پر بدھ کی صبح زورداردھماکا ہواجس میں عینی شاہدین کے مطابق 7شدت ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔فورسزاورپولیٹیکل ذرائع کے مطابق جندری کلے کے مقام پریہ گھرشدت پسندوں کے زیراستعمال تھاجس میں کافی مقدارمیں دھماکا خیز موادکوجمع کیا گیاتھا۔ادھر ٹانک میںکالعدم تحریک طالبان کے مخالف کمانڈرترکستان بیٹنی کے2حامیوںکوفائرنگ کر کے ہلاک کردیاگیا۔

8

پشاورکے علاقہ حیات آبادمیں نامعلوم سمت سے مارٹرگولہ داغاگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہموٹر وے انٹر چینج بائی پاس کے قریب اے این پی کے صوبائی صدرسینیٹر افراسیاب خٹک اورصوبائی وزرا کاقافلہ گزرتے ہی دھماکا ہوا۔چارسدہ میں بارودی مواد کے دھماکے سے اسکول کی عمارت کوجزوی نقصان پہنچاجبکہ مہمندکی تحصیل صافی میںنجی کمپنی کے ٹاورکودھماکا خیزمواد سے تباہ کردیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 24 افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |