اداکارہ آمنہ حق کی اقدام خودکشی کی خبرجھوٹ نکلی

بزنس مین عماربلال سے شادی کرکے شوبزسے کنارہ کش ہوچکیں، 5 سال سے امریکا میں ہیں۔


Showbiz Reporter May 07, 2017
بزنس مین عماربلال سے شادی کرکے شوبزسے کنارہ کش ہوچکیں، 5 سال سے امریکا میں ہیں۔ فوٹو: نیٹ

ماضی کی ٹاپ ماڈل واداکارہ آمنہ حق امریکا کی خود کشی کی خبرجھوٹی نکلی۔

اداکارہ آمنہ حق کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ پانچ برس سے امریکا میں مقیم ہے اوراپنی فیملی کے ساتھ گھریلوزندگی بسرکررہی ہیں۔ وہ امریکا میں خیریت سے ہیں اورانھوں نے نہ تو خودکشی کی ہے اورنہ ہی ان کی نجی زندگی میں ایسے کوئی حالات ہیں۔ البتہ وہ ایسی جھوٹی اورمنگھڑت خبرچلانے والے ادارے کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔ اس خبرسے ان کے چاہنے والے اور قریبی عزیزواقارب انتہائی تکلیف سے گزرے ہیں۔

واضح رہے کہ آمنہ حق نے اپنے فنی سفرکے دوران فیشن ڈیزائنراور بزنس مین عماربلال سے شادی کرکے کے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں