شریف برادران کو فوج سے پنگا لینے کا شوق ہے پرویز مشرف

نیوز لیکس سے فوج کی بدنامی ہوئی، آئی ایس پی آر کے ٹویٹ سے حساب برابر ہو گیا، سابق صدر


نسیم صدیقی May 02, 2017
حکمران ملک کیلیے بڑاخطرہ، نجات لازمی ہے، عمران ہمارے ساتھ مل کر انھیں ہرائیں، سابق صدر۔فوٹو: فائل

صدر آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے کہا ہے شریف برادران کو فوج سے پنگا لینے کا شوق ہے، مجھ سے بھی جہازاغوا کرا کے پنگا لیا تھا جس کے نتیجے میں مجھے حکمرانی ملی۔

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نیوز لیکس سے فوج کی بدنامی ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آرکے ٹویٹ سے حساب برابر ہوگیا، انھوں نے بالکل صحیح ٹویٹ کیا۔ لندن میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا حکمرانوں کی اپنے ہی افواج کیخلاف سازشیں ملک کیلیے بہت بڑا خطرہ ہیں اور نیوزلیکس میں بھی حکمران اپنے لوگوں کو بچارہے ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکمران ملک کیلیے بڑا خطرہ بن چکے، کسی بڑے حادثے سے بچنے کیلیے ان سے نجات لازمی ہے۔ میرے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا اورعوام خوش تھے، میں لشکر طیبہ کا سب سے بڑا حامی ہوں۔ ایم کیو ایم کو چار حصوں میں بٹی ہے، اسے لسانیت سے نکل کر قومی سیاست کرنی چاہیے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ بھارتی یوم آزادی پر دبئی کے برج خلیفہ کو بھارتی پرچم میں ڈھلے دیکھ کر دکھ ہوا، مودی پاکستان کا بد ترین دشمن ہے اور ہر وقت پاکستان اور فوج کو نقصان پہنچانے کا سوچتا ہے۔ پاک فوج کی طاقت سے بھارت بخوبی آگاہ ہے، فوج ملک پر آنچ نہیں آنے دے گی اور پاکستان قیامت تک قائم رہیگا۔ انھوں نے نیا نعرہ ''گو زرداری گو نواز'' متعارف کراتے ہوئے کہا ن لیگ اور پی پی پی نے باریاں لگائی ہوئی ہیں۔

علاوہ ازیں مشرف کا کہنا تھا کہ عمران خان اکیلے انھیں شکست نہیں دے سکتے، وہ ہمارے ساتھ مل کر انھیں شکست دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |