پیپلز پارٹی کا تیر کے بجائے تلوار کے نشان پر الیکشن لڑنے پر غور

پیپلز پارٹی نے اس سے قبل1971ء سے1977ء کے انتخابات تلوارکے نشان پر لڑے تھے۔


پیپلز پارٹی نے اس سے قبل1971ء سے1977ء کے انتخابات تلوارکے نشان پر لڑے تھے۔ فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دیں۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے آئندہ انتخابات سے قبل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز اور پیپلزپارٹی کے انضمام یا دونوں جماعتوں کے اتحاد کے آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ پارٹی کی قیادت آئندہ انتخابات میں دونوں جماعتوں کو ایک کرنے کے بعد تیر یا تلوارکے نشان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کا انتخابی نشان تیر جبکہ پیپلز پارٹی کا دو تلواریں ہے۔ پیپلز پارٹی نے اس سے قبل1971ء سے1977ء کے انتخابات تلوارکے نشان پر لڑے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں