فلسطینیوں کیخلاف کارروائی کیلیے اسرائیل ’’قاتل روبوٹ‘‘ بنائے گا

روبوٹ فوج کی جگہ تعینات اورفلسطینی مزاحمتی قائدین کو شہید کرنے کیلیے استعمال ہوگا


Online April 13, 2017
روبوٹ فوج کی جگہ تعینات اورفلسطینی مزاحمتی قائدین کو شہید کرنے کیلیے استعمال ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

اسرائیلی وزارت دفاع اورفوج نے رونی کے نام سے قاتل روبوٹ تیارکرنے کا کام شروع کردیا ہے جسے آئندہ چند برسوں کے دوران فوج کی جگہ تعینات کیاجائے گا۔

اسرائیلی عبرانی اخبارکی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی سروس کے لیے تیارکیا جانیوالا فوجی روبوٹ غزہ کی پٹی اوراسرائیل کے درمیان سرحدکی نگرانی، فلسطینی مزاحمت کاروںکی نشاندہی اورانھیں حملوں کا نشانہ بنانے کے علاوہ فوجی بیرکوں کی سیکیورٹی اورمیدان میں جاکر لڑائی کیلیے بھی استعمال کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی کابینہ کے سینئر وزیرایوب قرا نے کہا تھا کہ ماہرین ایک ایسا ربوٹ تیار کرنے پرکام کررہے ہیں جو فلسطینی مزاحمتی قیادت کوشہیدکرنے جیسی پیچیدہ کارروائیوں میں استعمال کیاجائے گا۔

علاوہ ازیں حماس نے یہودی پولیس اورفوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا اور مسجد کے داخلی دروازوں کے تالے توڑنے سمیت دیگرتمام جارحانہ اقدام کی شدیدمذمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |