کلبھوشن یادیو کو سزا کا فیصلہ درست ہے آصف زرداری

دوستوں کے اغوا میں وزیر داخلہ کاہاتھ ہے، سابق صدر


Numainda Express/INP April 12, 2017
بھارتی جاسوس کو اگرہم اپنی سرزمین سے پکڑیں گے توسزا تو دیں گے، سابق صدر۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا فیصلہ درست ہے، مکمل حمایت کرتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے ایک ٹی وی انٹرویومیں کہا کلبھوشن یادیونے پاکستان میں تباہی پھیلائی، اسی بھارتی جاسوس کو اگرہم اپنی سرزمین سے پکڑیں گے توسزا تو دیں گے، سوال یہ ہے کلبھوشن پاکستان آیاہی کیوں، انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کو سزا دینا ہمارا حق ہے، ملک دشمنوں کو پھانسی کی سزاکے حق میں ہیں، ملک کے دشمن کومیں نے بھی پھانسی دی حالانکہ باقی پھانسیاں روک دی تھیں، ہماری پارٹی کی جنرل پالیسی یہ ہے کہ ملک کے شہری کوپھانسی نہ دی جائے عمر قید دیدی جائے تاہم غیر ملکی جاسوس کو سزا دینا بالکل جائزہے۔

آصف زرداری نے کہا وفاقی حکومت میرے دوستوں کو اغواکررہی ہے، اس میں وفاقی وزیرداخلہ کاہاتھ ہے، انھی کیخلاف ایف آئی آر کٹواؤں گا۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری سے گلگت بلتستان کے پارٹی عہدیداروں کے وفدنے زرداری ہاؤس اسلام آبادمیں ملاقات کی۔

ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان کی صورتحال، نئی تنظیم سازی، صوبے میں پارٹی کومتحرک کرنے کے علاوہ گلگت بلتستان کے حلقہ4 میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفد میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ، ممبرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی محمدموسیٰ، سینئرنائب صدرجمیل احمد، نائب صدربشیر احمدخان، سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش، فہمیدہ اورجاوید حسین شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں