طاہرالقادری نے حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی

میرے پیچھے اللہ تعالیٰ کی ذات اوریہ 18کروڑ عوام ہیں۔ طاہرالقادری


Malik Manzoor Ahmed January 16, 2013
میرے پیچھے اللہ تعالیٰ کی ذات اوریہ 18کروڑ عوام ہیں۔ طاہرالقادری

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے لانگ مارچ کے شرکاء سے ڈھائی گھنٹے کے طویل خطاب کے دوران موجودہ حکومت کے خلاف ایک تفصیلی چارج شیٹ پیش کردی۔

طاہرالقادری نے ایک موقع پر صدر زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے لانگ مارچ میں آنے کی دعوت دی اورساتھ ہی یہ اعلان کردیاکہ وہ سابق صدر ہیں انھوںنے اپنے خطاب کے دوران مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نوازشریف کا نام لیے بغیرانھیںتنقیدکانشانہ بنایااورانھیں باورکرایاکہ وہ وقت بھول گئے جب وہ رات کے اندھیرے میں عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کرتے تھے۔ انہوںنے تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مخاطب کرکے چیلنج کیاکہ آپ تحقیقات کرلیں کہ میرے پیچھے کون ہے یہ دس سال تک تحقیقات نہیں کرسکتے کہ میرے پیچھے کون ہے؟میرے پیچھے اللہ تعالیٰ کی ذات اوریہ 18کروڑ عوام ہیں۔

اپنے چارٹرآف ڈیمانڈ پروزیراعظم سے کسی صورت ملنے یا مذاکرات کرنے سے انکارکردیا۔ڈاکٹرطاہرالقادری کے قریبی ذرائع نے ''ایکسپریس''کوبتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری یہ سمجھتے ہیں کہ عدالتی فیصلے کے بعدوہ اس منصب کیلیے اہل نہیں رہے، طاہرالقادری صدر زرداری کے ساتھ اپنے مطالبات پربات چیت کے لیے بڑی حدتک آمادہ ہیں۔ ذمے دارذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے مطالبے پراسمبلیوں کوتحلیل کیاجائے گا نہ الیکشن کمیشن کوتحلیل کیاجاسکتا ہے دیگر5نکات پر حکومت ان کے ساتھ بات چیت کرسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کا آج ڈراپ سین ہوجائے گا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چوہدری نثار بھی وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے ساتھ اب عدالتی فیصلے کے بعد نگران حکومت کے حوالے سے بات چیت نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |