ماہرہ خان کے انکار کی وجہ سے ’’مولا جٹ 2‘‘ کی شوٹنگ ملتوی

ہدایتکار قصور کے قریب مصنوعی گائوں کا سیٹ لگاچکے تھے، انکارسے شوٹنگ رک گئی


Showbiz Reporter March 30, 2017
ماہرہ خان نے اپنی دیگرمصروفیات کی وجہ سے بلال لاشاری کو انکار کیا ہے۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: اداکارہ ماہرہ خان کے فلم ''مولا جٹ 2'' میں کام کرنے سے انکار نے ڈائریکٹر بلال لاشاری کے لیے مشکلات پیدا کردی۔

ذرائع کے مطابق ماہرہ خان نے گزشتہ دنوں اچانک فلم کی شوٹنگ سے انکار کردیا جس کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ بلال لاشاری نے اپنی اس فلم کے لیے قصور کے قریب ایک مصنوعی گاؤں بنایا جہاں کئی روزتک جاری رہنے والی شوٹنگ میں عمائمہ ملک ،فوادخاں اورحمزہ علی عباسی کا کام مکمل کیا گیا لیکن اب ماہرہ خان کے اچانک انکارنے ان کے شدید مشکلات پیدا کردی ہیں کیونکہ وہ اپنی فلم تیزی سے مکمل کرنا چاہتے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ماہرہ خان نے اپنی دیگرمصروفیات کی وجہ سے بلال لاشاری کو انکار کیا ہے کیونکہ ان دنوں وہ شعیب منصور کی فلم ''ورنہ'' کی شوٹنگ کرارہی ہیں جب کہ انھوں نے فرجادبنی اور مینوگور کی فلم ''سات دن محبت ان'' میں بھی کام کا معاہد ہ کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان سے قبل اس کردار کے لیے اداکارہ صنم جنگ کو کاسٹ کیا تھا جنہوں نے بچے کی پیدائش کے باعث کام سے انکارکردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں