زُلف لہرائے تو کر دے جادو اور بندھ جائے تو بندش باندھے

ہیئراسٹائل شخصیت کو عطا کریں خوب صورتی کے نئے روپ.


Musa Raza January 13, 2013
ماڈلز: ماہ رُخ، عروج۔ فوٹو : فائل

بال عورت کا وہ قدرتی زیور ہیں جو حُسن اور شخصیت کو چارچاند لگادیتے ہیں۔

یہ زلف کی صورت رخساروپیشانی پر لہرائیں یا کمر پر بَل کھائیں، اپنی ہر ادا سے روپ کو نکھارتے ہیں۔ قدرت کا یہ حسین عطیہ اپنی اصل صورت میں بھی شخصیت کا نکھار ہے، مگر ذرا سی کوشش بالوں کو دل کشی اور انفرادیت کے نئے انداز عطا کردیتی ہے، جسے عرف عام میں ہیئر اسٹائل کہا جاتا ہے۔

ہیئر اسٹائل چہرے اور شخصیت کو خوب صورتی کے ساتھ انفرادیت بھی دیتا ہے۔ بالوں کے ہر نئے انداز کے ساتھ شخصیت بھی ایک الگ روپ میں ڈھل جاتی ہے۔ یوں محض گیسو حُسن کا عنوان بن کر اسے نیا روپ عطا کردیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |